بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کین سائنو کا کلینیکل ٹرائل، پاکستان نے 1 کروڑ ڈالر کمائے

پاکستان نے چینی ویکسین کین سائنو کے فیز تھری کلینیکل ٹرائل سے ایک کروڑ ڈالر کمائے۔

قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک اپنی ویکسین کے فیز تھری کلینیکل ٹرائل پاکستان میں کرنا چاہتے ہیں، تجربات ہونے سے پاکستان کو کروڑوں ڈالر کی آمدنی ہوسکتی ہے۔

عامر اکرام کا کہنا تھا کہ کورونا کی چاروں اقسام اسلام آباد میں موجود ہیں مگر کراچی اب تک بھارتی قسم کے ڈيلٹا وائرس سے محفوظ ہے، پاکستان میں کورونا وائرس کی جینوم سیکوئنسنگ کا کام تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ہمیں معلوم ہے کہ کورونا وائرس کا کون سا ویریئنٹ ملک کے کس حصے میں زیادہ پایا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.