بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سی پیک پر پاک چین مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس 16 جولائی کو ہوگا

سی پیک پر پاک چین مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس 16 جولائی کو ہوگا، چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ اجلاس وڈیو لنک سے ہوگا۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر اسد عمر اور وائس چیئرمین این ڈی آر سی کریں گے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں سی پیک کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا اور مستقبل کے منصوبوں کے متعلق فیصلہ ہوگا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.