بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، اورنگی ٹاؤن کے گودام میں آتشزدگی

کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے طوری بنگش کالونی میں پرانے کپڑے اور جوتے کے گودام میں لگنے والی آگ پر تقریباً 3 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔

آگ پر قابو پانے کے بعد گودام میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔ فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

آتشزدگی کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.