کینسر کے مرض میں مبتلا ہاکی اولمپئین اور ورلڈ کپ 1994 ء کی فاتح ٹیم کے رکن نوید عالم کا کہنا ہے کہ انہیں کہیں نہیں جانا، وہ اپنا علاج پاکستان میں ہی کروائیں گے ۔
ہاکی اولمپئین نوید عالم نے ماضی کی یاد شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شوکت خانم اسپتال کی سنگ بنیاد کی تقریب میں تمام ورلڈ چیمپئن زمین پر بیٹھے تھے ، پتہ نہیں تھا کہ اسی اسپتال میں ایک دن اپنا علاج کروانے جاؤں گا۔
انہوں نے بتایا کہ میرا 13 جولائی سے علاج شروع ہو جائے گا،میں نے اپنا علاج پاکستان میں کرانا ہے ، پاکستان چھوڑ کر نہیں جانا۔
نوید عالم نے کہاکہ شوکت خانم اسپتال دنیا کا بہترین کینسر اسپتال ہے، مجھے اسپتال جا کر بہت سکون ملا، میں پاکستان میں ہی تندرست ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ چیمپئن عمران خان نے ایک مقصد کے تحت اسپتال بنایا ہے، ورلڈ چیمپئن نوید عالم اب وہی علاج کرائے گا۔
انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
Comments are closed.