یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روس کے فضائی حملوں سے جرمن سفارتخانے کی عمارت کو نقصان پہنچا۔
جرمن میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے یہ عمارت استعمال میں نہیں ہے۔
برلن میں موجود روسی نژاد صحافی سرگیج سملینی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے حملے کے متعلق آگاہ کیا۔
انہوں نے جرمن چانسلر اولف شولز اور دیگر عہدیداران سے کہا کہ اس فضائی حملے پر ردعمل دیا جائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن سفارتخانے کے ویزا آفس پر روس کا فضائی حملہ ہوا۔
آج ہونے والے فضائی حملوں سے کچھ دیر قبل ہی جرمن وزارت دفاع کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جرمنی یوکرین کو جلد ہی ایک ایئر ڈیفنس سسٹم فراہم کرے گا جبکہ تین مزید سسٹمز اگلے سال دیے جائیں گے۔
Comments are closed.