بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ای سی سی نے بجلی کی قیمت، وزارت داخلہ کو گرانٹ دینے سے متعلق منظوری دے دی

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس  ہوا، جس میں بجلی کی قیمت، گندم کی درآمد کے ٹینڈر اور وزارت داخلہ کو گرانٹ دینے سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

ای سی سی نے  برآمدی شعبے کو بجلی 19 روپے 99 پیسے فی یونٹ فراہمی کی منظوری دے دی، یکم اکتوبر سے برآمدی شعبوں کو 19روہے 99 پیسے فی یونٹ بجلی فراہمی کی منظوری دی گئی ہے۔

 اعلامیے کے مطابق ٹیکسٹائل، جوٹ، چمڑے، سرجیکل اور اسپورٹس گڈز کو خطے کے ممالک کے برابر بجلی ٹیرف دیا گیا۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے  گندم کی امدادی قیمت سے متعلق سمری  موخر کردی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد ملکی برآمدات کیلئے علاقائی مقابلے کی فضاء برقرار رکھنا ہے، فیصلے کا اطلاق یکم اکتوبر 2022 سے 30 جون 2023 تک ہوگا۔

ای سی سی نے درآمدی گندم کی لوڈنگ سے قبل انسپکشن لازمی قرار دے دی، جبکہ ای سی سی نے ٹی سی پی کو گندم درآمد کے نئے ٹینڈرز جاری کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کیلئے امن و امان برقرار رکھنے کی خاطر 41 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.