بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں ڈینگی سے ایک شخص جاں بحق، آج سندھ میں 352 کیسز ریکارڈ

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کراچی کے ضلع جنوبی میں ڈینگی وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ 

محکمہ صحت نے بتایا کہ ڈینگی سے متاثرہ شخص یونیورسٹی روڈ پر نجی اسپتال میں زیرعلاج تھا۔ اس طرح رواں سال صوبے میں ڈینگی وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 44 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی سے اب تک 40 افراد کراچی، دو حیدرآباد ڈویژن، جبکہ میرپورخاص اور شہید بینظیر آباد  ڈویژن میں ایک، ایک مریض ہلاک ہوئے۔ 

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں صوبہ سندھ میں ڈینگی وائرس سے 352 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

کراچی 235، حیدرآباد ڈویژن 88 اور میرپورخاص ڈویژن میں 18، سکھر ڈویژن 8، شہید بینظیر آباد ڈویژن 2 اور لاڑکانہ ڈویژن میں  افراد ڈینگی وائرس سے ایک شخص متاثر ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.