بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد: شاپنگ مال میں آتشزدگی، ٹیکنیکل کمیٹی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ کے نجی شاپنگ مال میں آگ لگنے کے معاملے پر ٹیکنیکل کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) عرفان نواز کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں معاملے کو آگے بڑھایا جائے گا، شاپنگ مال میں آتشزدگی پر تحقیقات کے لیے کمیٹی کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی تحقیقات کرے گی کہ کبھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کی مشق کی گئی، مال میں الارم سسٹم اور آگ بجھانے کے نظام نے کام کیا یا نہیں۔

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ کے نجی شاپنگ مال میں آگ لگنے کا مقدمہ درج جبکہ تحقیقات کے لیے سات رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔

ڈی سی عرفان نواز کا کہنا ہے کہ ہنگامی حالت میں مال سے نکلنے اور ریسکیو کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا جائے گا، مال سے دکانداروں کے سامان لی جانے پر کوئی پابندی نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتظامیہ پر سیاسی انتقام لینے کا الزام غلط ہے، انکوائری کمیٹی کی رپورٹ ملنے پر ہی تینوں ٹاورز کو کھولا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.