بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اوبر کا کراچی میں آپریشن بند

آن لائن ٹرانسپورٹ ایپ اوبر نے کراچی میں آپریشن بند کر دیا۔

اوبر ایپ نے کراچی سمیت ملک کے زیادہ تر شہروں میں اپنا آپریشن بند کر دیا ہے۔

اوبر ایپ کی جانب سے کراچی کے علاوہ اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان اور پشاور میں بھی سروس روک دی گئی ہے۔

آن لائن ٹرانسپورٹ ایپ اوبر اب صرف لاہور میں دستیاب ہے۔

اوبر کی جانب سے صارفین سے اس کے ذیلی ادارے کریم کی خدمات حاصل کرنے کے لیے کہا جا رہا ہے۔

کراچی کے صارفین کی جانب سے اوبر ایپ کھولنے پر اس ایپ کے صرف لاہور میں دستیاب ہونے کی اطلاع دی جا رہی ہے۔

اوبر کی جانب سے ڈرائیور حضرات کے لیے مخصوص ایپ پر اس حوالے سے ڈرائیورز سے مخاطب ہو کر کہا گیا ہے کہ اوبر نے 11 اکتوبر 2022ء سے کراچی، ملتان، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد میں اوبر سروسز فراہم نہ کرنے مشکل فیصلہ کیا ہے۔

ڈرائیور حضرات کی ایپ میں کہا گیا ہے کہ آپ 11 اکتوبر 2022ء کے بعد اوبر ایپ استعمال کرنے والی سواریوں کو نقل و حمل کی سہولت فراہم نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی آپ ان شہروں میں اوبر ایپ تک رسائی حاصل کر پائیں گے۔

راچڈیلٹیکسی بکنگ سروسز فراہم کرنیوالی معروف…

ایپ میں ڈرائیور حضرات کو مطلع کیا گیا ہے کہ اوبر کی سروس اور ایپ لاہور میں فعال اور دستیاب رہے گی۔

ڈرائیور حضرات کی ایپ میں کہا گیا ہے کریم کراچی، اسلام آباد، پشاور، ملتان اور فیصل آباد میں دستیاب ہے  ڈرائیور حضرات اب کریم ایپ پر سائن اپ کر سکتے ہیں۔

ڈرائیور حضرات کے لیے اوبر کی جانب سےجذبۂ خیر سگالی کے طور پر تمام بقایا جات بھی معاف کر دیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.