بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کیلئے بےتاب ہیں، کین ولیمسن

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے حوالے سے اپنی بے تابی کا اظہار کردیا۔

کرائسٹ چرچ میں میڈیا سے گفتگو میں کین ولیمسن نے کہا کہ کرکٹ کے اعتبار سے پاکستان کا شاندار ماضی ہے، وہاں کافی یادگار کرکٹ میچز ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تینوں فارمیٹ کی بہترین اور کافی متوازن ٹیم ہے، ہم وہاں کرکٹ کھیلنے کےلیے بے تاب ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کےاسپنرز اچھے ہیں جبکہ فاسٹ بولرز ہمیشہ اچھے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بیٹنگ بھی بہت اچھی ہے، خاص طور پر بابر اعظم بہترین بیٹر ہیں، دورہ پاکستان ہمارے لیے ایک چیلنج ہوگا۔

کین ولیمسن نے یہ بھی کہا کہ ہم پاکستان جانےکےلیے پُرجوش ہیں، وہاں لوگ کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.