سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں کیا آپ الوّ کو تلاش کر سکتے ہیں؟ یا پھر یہ صرف نظروں کا دھوکا ہے۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نئی بحث چھڑ گئی ہے، وائرل ہونے والی ایک تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو کشمکش میں ڈال دیا ہے کہ گویا یہ نظروں کا دھوکا ہے یا واقعی اس تصویر میں الوّ موجود ہے۔
وائرل ہونے والی تصویر کے کمنٹس میں صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں تو کوئی دوسرے کو آنکھوں کے ڈاکٹروں سے رابطہ کرنے کا مشورہ دے رہا ہے۔
چند گھنٹوں میں وائرل ہونے والی اس تصویر پر 13 لاکھ سے زائد لائکس اور 12 ہزار سے زائد ری ٹوئٹ کیا گیا۔
درحقیقت اس تصویر میں ایک الوّ موجود ہے جو اپنے ارد گرد کے ماحول میں ڈھلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
الوّ کے جسم پر موجود دھاریاں دیکھنے والے پر درخت کے تنے کا گمان طاری کر رہی ہیں۔
Comments are closed.