کیا آپ اوپر دی گئی تصویر کو دیکھ کر پہچان سکتے ہیں کہ یہ عام سا دکھائی دینے والا بچہ آج بڑے ہوکر کونسا معروف کھلاڑی بن گیا ہے؟
یوں تو سوشل میڈیا پر معروف شخصیات کی جانب سے اپنے بچپن کی تصاویر شیئر کی جاتی ہیں جسے دیکھ کر مداح خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ ان کا مقصد اپنے بچپن سے جڑی پرانی یادوں کو تازہ کرنا اور اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرنا ہوتا ہے۔
ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ آج کی معروف شخصیات یہ چاہتی ہیں کہ ان کے مداح یہ جان سکیں کہ وہ اپنے بچپن میں کیسے دکھائی دیتے تھے۔
تاہم اب حال ہی میں معروف سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم کی جانب سے ان کے بچپن کی تصویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کی زینت بن گئی ہے۔
سابق فاسٹ بالر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے دو مختلف تصاویر شیئر کی ہیں جن میں سے ایک تصویر میں آج کی نسل اور دوسری میں 60 سے 90 کی دہائی میں پیدا ہونے والے بچوں کی ہے۔
اس پوسٹ کا مقصد مختلف ادوار کے بچوں کی تصاویر کا تقابلی جائزہ لینا ہے کہ پہلے کے وقتوں میں لوگ اپنے بچوں کو نظرِ بد سے محفوظ رکھنے کے لیے کالا ٹیکا اور کالا دھاگا پہنا کر رکھتے اور ان کی تصاویر کے لیے بھی کوئی خاص اہتمام نہیں کرتے تھے جبکہ آج کی نسل اپنے بچوں کو نظر سے محفوظ رکھنے کے لیے کالے ٹیکے اور دھاگے پر انحصار نہیں کرتی اس کے برعکس آج بچوں کی تصاویر کھچوانے کے لیے باقاعدہ اہتمام کیا جاتا ہے۔
وسیم اکرم کی مذکورہ پوسٹ میں اگلی تصویر ان کے اپنے بچپن کی ہے ۔
کھلاڑی نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے وائرل پوسٹ کی تصدیق کی کہ ان کے بچپن میں بھی انہیں ان کے والدین نظرِبد سے محفوظ رکھنے کے لیے کالا ٹیکا اور کالا دھاگا پہناتے تھے۔
Comments are closed.