منگل2؍ذیقعدہ 1444ھ23؍مئی 2023ء

کہاں ہیں وہ کپتان جو ایک دن میں کئی وکٹیں گراتے تھے، حافظ حمداللّٰہ

حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے پر ردِ عمل سامنے آگیا۔ 

انہوں نے کہا کہ کہاں ہے وہ کپتان جو ایک دن میں کئی وکٹیں گراتے تھے؟ آج ان کی اپنی وکٹیں یکے بعد دیگرے کیوں گر رہی ہیں؟

حافظ حمداللّٰہ کا کہنا تھا کہ عمرانی سونامی انقلاب اپنے ہی سونامی کے ہاتھوں غرقاب ہو رہا ہے۔ کہاں ہے وہ ٹکر کے لوگ جو آخری گیند تک لڑنے کا دعویٰ کرتے تھے؟ 

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران خان اور ان کے سیاسی لوٹوں کے ہاتھوں پی ٹی آئی کی پٹائی جاری رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کس کے ساتھ ہے؟ عمران کے ساتھ یا پاکستان کے ساتھ؟

حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ عمران خان، ان کی سیاست اور ریاست ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.