منگل2؍ذیقعدہ 1444ھ23؍مئی 2023ء

عمران خان کو آج پیشی کے موقع پر گرفتاری کا خدشہ

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آج 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں نیب راولپنڈی اور مختلف مقدمات میں انسدادِ دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہونے کا اعلان کیا ہے۔

عمران خان نے آج اپنی ممکنہ گرفتاری کا خدشہ بھی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد جارہا ہوں، قانون تو ہے نہیں یہ کسی بھی چیز پر گرفتار کر سکتے ہیں۔

یہ پہلے بھی ہوچکا ہے کہ واقعات کا فائدہ اٹھا کر مخالف کو ختم کردو، چیئرمین تحریک انصاف

عمران خان نے کارکنوں کو ہنگامہ آرائی نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں نے ہنگامہ کیا تو پی ڈی ایم کو بیانیہ ملے گا، حکومت کریک ڈاؤن کیلیے استعمال کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ہماری حمایت کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا، یہ لوگ جان بوجھ کر فضا بنا رہے ہیں کہ مجھے دوبارہ گرفتار کریں تو لوگ خوفزدہ ہوکر کھڑے نہ ہوں۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی سپریم کورٹ بچائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.