منگل2؍ذیقعدہ 1444ھ23؍مئی 2023ء

باہر سے سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کیخلاف ایکشن

بیرون ملک سے پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کے خلاف بھی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ 

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سید ولی کے خلاف پشاور کے تھانے شرقی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں ریاستی اداروں کے خلاف شر انگیز بیانات اور گالم گلوچ کی دفعات شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے ملزم کو پاکستان لانے کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شرانگیز بیانات پر یہ کسی بھی بیرون ملک مقیم پاکستانی کے خلاف یہ پہلا مقدمہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.