بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کھیرا کھانا کس وقت پریشان کُن ثابت ہو سکتا ہے؟

ہر موسم میں با آسانی دستیاب سلاد میں شمار کی جانے والا کھیرا صحت پر بے شمار فوائد سمیت ڈیہائیڈریشن سے بھی بچاتا ہے، کھیرے کے باقاعدہ استعمال کے نتیجے میں صحت پر متعدد حیرت انگیز فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق کھیرے میں کیلوریز نہ ہونے کے برابر جبکہ دیگر منرلز اور وٹامنز کی بھر پور مقدار پائی جاتی ہے، درمیانے سائز کے ایک کھیرے میں 30 کیلوریز، صفر گرام فیٹ، 6 گرام کاربز، 3 گرام پروٹین، 2 گرام فائبر، 10 فیصد وٹامن سی، 57 فیصد وٹامن کے، 9 فیصد میگنیشیم، 12 فیصد پوٹاشیم اور 9 فیصد میگنیز پایا جاتا ہے۔

مونگ پھلی ایک ایسی غذا ہے جو ہر کوئی کھانا پسند کرتا ہے اور اکثر رات کے وقت لوگ اسے کھانا زیادہ پسند کرتے ہیں، مونگ پھلی کھانے سے آپ کو صحت کے حیرت انگیز فوائد بھی مل سکتے ہیں۔

انسانی وزن کے کم ہونے اور بڑھنے میں غذاؤں کے انتخاب اور اس میں موجود کیلوریز کا اہم کردار ہوتا ہے، صحت مند رہنے کے لیے کیلوریز کاؤنٹ یعنی کہ غذا میں موجود توانائی اور جسم کو مطلوب اس کی مقدار پر نظر رکھنا لازمی ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق کھیرے میں فائبر اور میگنیشیم بکثرت پایاجاتا ہے، یہ دونوں غذائی اجزا بلند فشارِ خون (بلڈ پریشر) کو کنٹرول کرتے ہیں، کھیرا ہائی بلڈپریشر کے مریضوں کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے، کھیرے میں سلیکون بھی پایا جاتا ہے اسی لیے یہ ناخن اور بالوں کے لیے بھی بے حد بہت مفید ہے، بالخصوص یہ بالوں کو تیزی سے بڑھانے میں کافی معاون ثابت ہوتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق کھیرے میں95فیصد پانی ہوتا ہے، اسی لیے یہ ہمارے جسم میں پانی کی مقدار کم ہونے سے بچاتا ہےاور جسم میں نمکیات کی کمی کو دور کرتا ہے۔

سرسوں سے حاصل ہونے والے بیج رائی کہلاتے ہیں، ان بیجوں سے جہاں سرسوں کا تیل حاصل کیا جاتا ہے وہیں اِن کے براہ راست استعمال سے صحت پر بے شمار فوائد بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں، رائی کے دانے صحت کے لیے نہایت مفید ہیں۔

نیوٹریشنسٹ کے مطابق رات کے کھانے کے بعد اگر سونے تک دوبارہ بھوک لگ جائے تو کھیرے کا استعمال ایک بہترین آپشن ہے مگر کھیرا ایک پیشاب آور غذا ہے، اس کے زیادہ استعمال کے سبب نیند میں خلل پڑ سکتا ہے۔

نیوٹریشنسٹ کے مطابق چونکہ کھیرے میں پانی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے اسی لیے اس کے استعمال سے رات بار بار پیشاب کے سبب نیند خراب ہو سکتی ہے۔

سُپر فوڈ میں شمار کی جانے والی جڑی بوٹی ادرک کے استعمال سے صحت سمیت خوبصورتی پر بھی بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں، متعدد بیماریوں میں قدرتی علاج کے طور پر استعمال کی جانے والی ادرک کی افادیت سے بیشتر خواتین نا واقف نظر آتی ہیں، ایسی خواتین کے لیے یہ رپورٹ سود مند ثابت ہو سکتی ہے۔

طبی و غذائی ماہرین کی جانب سے رات سونے سے قبل زیادہ پانی کے استعمال سے بھی منع کیا جاتا ہے، ماہرین کے مطابق رات کے وقت کھیرا کھانے کا صرف ایک نقصان ہے، اس کے علاوہ یہ غذائیت سے بھرپور سبزی کسی بھی وقت کھائی جا سکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.