بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سابق وفاقی وزیر سید پرویز علی شاہ جیلانی انتقال کر گئے

سندھ کے شہر خیرپور میں سابق وفاقی وزیر سید پرویز علی شاہ جیلانی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

مرحوم کے اہلِ خانہ کے مطابق انتقال کے وقت سید پرویز علی شاہ جیلانی کی عمر 73 برس تھی۔

سابق وفاقی وزیرِ قانون چوہدری وصی ظفر فیصل آبادمیں انتقال کر گئے۔

سندھ کے شہر دادو سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر حاجی ظفرعلی خان لغاری انتقال کر گئے۔

سید پرویز علی شاہ جیلانی مرحوم کے اہلِ خانہ نے بتایا ہے کہ مرحوم کی تدفین جیلانی محلے میں واقع آبائی قبرستان میں بعدِ نماز مغرب کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر پرویز علی شاہ جیلانی سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما قائم علی شاہ کے بھانجے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.