بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مشیر تجارت نے درآمدات میں اضافے کی بڑی وجوہات بتا دیں

مشیر تجارت عبدالرازق داؤد کا کہنا ہے کہ بڑھتی درآمدات پر قابو پانا اتنا آسان نہیں ہے ، انہوں نے درآمدات میں اضافے کی 3 بڑی وجوہات بتا دیں۔

عبدالرازق داؤد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جی ایس پی پلس کے معاملے پر میں پر اعتماد ہوں اور اس کے جاری رہنے کے لیے پر امید ہوں۔

انہوں نے کہا کہ درآمدات میں پیٹرولیم مصنوعات، فوڈ آئٹمز اور ویکسین شامل ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کیسے قابو میں کریں، ہم لگژری مصنوعات کی درآمد کی حوصلہ شکنی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں ۔

مشیر تجارت نے کہا کہ برآمدات کی پہلی سہ ماہی کا ہدف تقریبا پورا کیا ہے،رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں برآمدات کا ہدف 7 ارب ڈالر تھا ۔

انہوں نے کہاکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران برآمدات 6 ارب 95 ارب ڈالرز رہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.