بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جمشید چیمہ کی درخواست مسترد، ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

لاہور ہائی کورٹ نے این اے 133 کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن اور جسٹس مزمل اختر شبیر نے 19 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

این اے 133 کے ضمنی الیکشن کے معاملے پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید اقبال چیمہ کی اپیل خارج کرنے کے حوالے سے الیکشن ٹریبونل نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قانون امیدوار کے تجویز اور تائید کنندہ کا ایک ہی حلقہ سے ہونے کا متقاضی ہے، ایک ہی حلقہ سے تجویز و تائید کنندہ کا نہ ہونا کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا سبب بنتا ہے۔

ریٹرننگ آفیسر اور الیکشن ایپلٹ ٹربیونل نے قانون کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے این اے 133 سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار جمشید چیمہ اور اُن کی اہلیہ کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر نیا بینچ تشکیل دے دیا، یہ نیا بینچ درخواست پر کل سماعت کرے گا۔

فیصلے میں تحریر کیا گیا ہے کہ قانون کے تحت ریٹرننگ افسر از خود یا اعتراض آنے پر کسی امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کر سکتا ہے۔

جمشید اقبال چیمہ کے تجویز کنندہ بلال حسن کا تعلق این اے 130 سے ثابت ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.