جمعہ 11؍رجب المرجب 1444ھ3؍فروری 2023ء

کھلاڑی اور آفیشلز کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے اتوار کو بگٹی اسٹیڈیم میں ہونے والے نمائشی میچ کےلیے کھلاڑی اور آفیشلز کوئٹہ پہنچنا شروع ہوگئے۔

عالمی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) امپائر علیم ڈار اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیشتر کھلاڑی کوئٹہ پہنچے ہیں۔

ایئر پورٹ پر کمشنر کوئٹہ، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کھیل درا بلوچ اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے اُن کا استقبال کیا۔

 محمد حارث، عمر اکمل، عثمان قادر اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہارون رشید بھی کوئٹہ پہنچے ہیں۔

کوئٹہ کے بیٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ وہ نمائشی میچ کےلیے بہت ایکسائیٹڈ ہیں، شائقین سے بھی کہوں گا وہ اسٹیڈیم آئیں اور دونوں ٹیموں کو سپورٹ کریں۔

میچ کے حوالے سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے شائقین کے نام پیغام جاری کیا اور کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنے شہر میں کھیلنے آ رہی ہے، شائقین میچ دیکھنے آئیں اور بھرپور سپورٹ کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.