جمعہ 11؍رجب المرجب 1444ھ3؍فروری 2023ء

تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے شبیر گجر کے بھائی کے ڈیرے پر چھاپا

لاہور پولیس نے تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی شبیر گجر کے بھائی خالد گجر کے ڈیرے پر چھاپا مارا۔

ذرائع کے مطابق چار سے پانچ ملازموں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق شبیر گجر اور خالد گجر کے خلاف مقدمہ درج ہے، مقدمہ نجی سوسائٹی کے لینڈ سیکیورٹی منیجر نے درج کروایا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق نجی سوسائٹی نے ایک شخص سے زمین خریدی، زمین کی نشاندہی کروانے گئے تو گجر برادری کے افراد نے حملہ کر دیا۔

ایف آئی آر کے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے نجی سوسائٹی کا گارڈ جنید خان زخمی ہوا، ملزمان کے تشدد سے بھی تین افراد زخمی ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.