جمعہ 11؍رجب المرجب 1444ھ3؍فروری 2023ء

کورونا پابندیاں ختم، ہانگ کانگ اور مکاؤ کیلیے چینی سرحدیں اگلے ہفتے سے کھلیں گی

تین سال کی سخت کورونا پابندیوں کے بعد چین اگلے ہفتے سے ہانگ کانگ اور مکاؤ کیلئے اپنی سرحدیں مکمل طور پر دوبارہ کھول دے گا۔

ہانگ کانگ اور مکاؤ کیلئے معمول کے سفر کی بحالی سے دونوں شہروں کی تباہ حال معیشتوں کو کافی مدد ملے گی۔

مکاؤ اور ہانگ کانگ کے حکام کے مطابق 6 فروری سے ہانگ کانگ یا مکاؤ سے چین میں داخل ہونے والے مسافروں کو منفی کوویڈ ٹیسٹ کا ثبوت فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

جبکہ مسافروں کی محدود تعداد کی پابندی بھی ختم کردی جائےگی۔

گزشتہ روز ہانگ کانگ نےسیاحوں، تاجروں اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے 5 لاکھ مفت پروازیں شروع کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.