جمعہ 11؍رجب المرجب 1444ھ3؍فروری 2023ء

رہائی کے بعد فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے رہائی کے بعد عمران خان سے ملاقات کی۔

فواد چوہدری نے لاہور میں عمران خان سے ملاقات کی، اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے فواد چوہدری کا پرتپاک استقبال کیا۔

عمران خان نے فواد چوہدری کی سیاسی جدوجہد کی کھل کر تعریف کی۔

فواد چوہدری کی اہلیہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان ان کی بیٹیوں سے بھی ملے ہیں، اظہار یکجہتی پر سب کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  نگراں وزیر اعلیٰ کی جانب سے کوئی سپورٹ نہیں ملی، ہم عمران خان کےساتھ کھڑے ہیں، کہیں جانے والے نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.