لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے آرام کا دیکھنا مینجمنٹ کا کام ہے، کھلاڑی فٹ ہے تو وہ کھیل سکتا ہےاور اس کا فیصلہ فزیو کی رپورٹ پر ہوتا ہے۔
راولپنڈی میں کراچی کنگز کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ ہر کھلاڑی نے کوشش کی، تاہم کراچی کو کریڈٹ جاتا ہے کہ اس نے اچھی کرکٹ کھیلی۔
حارث رؤف کا کہنا تھا کہ پنڈی میں کنڈیشنز تھوڑی مختلف تھیں، غلطیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ ہائی اسکورنگ میچز ہوئے، بولرز نےرنز روکے، لیکن غلطیاں ہوئیں، بیٹرز کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے اچھا کھیلا۔
ایک سوال کے جواب میں حارث رؤف نے کہا کہ مینجمنٹ کھلاڑی کا جائزہ لے کر فیصلہ کرتی ہے کہ اسے کتنا کھیلنا ہے۔
Comments are closed.