پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کرکٹ فینز کے لیے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں اور فینز کا تعلق بہت شاندار ہوتا ہے۔
ایک بیان میں بابر اعظم نے کہا کہ دونوں ایک دوسرے کے بغیر کچھ بھی نہیں ہیں۔
کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم نے کہا کہ پاکستان کے بعد ہمیں سب سے زیادہ سپورٹ انگلینڈ سے ہی ملتی ہے۔
بابر اعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ابھی ہم چند روز قبل انگلینڈ پہنچے ہیں اور فینز کے مسیجز آنے لگے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کل سے ڈربی میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز کرے گی ۔
پاکستان کرکٹ اسکواڈ جمعہ کی شب ڈربی پہنچا تھا جہاں تین روز کی روم آئسولیشن سے قبل تمام ارکان کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی تھی جو کہ منفی آئی ہے ۔
تین روزہ روم آئسولیشن کے دوران دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ آج ہوگی ، کوویڈ ٹیسٹنگ کے رزلٹ کے بعد اسکواڈ کے ارکان ٹریننگ سیشنز کا آغاز کریں گے۔
پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے ارکان دو انٹر اسکواڈ پریکٹس میچز بھی کھیلیں گے جبکہ پاکستان کرکٹ اسکواڈ 6 جولائی کو کارڈف جائے گا جہاں پہلا ون ڈے 8 جولائی کو ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی ۔
Comments are closed.