بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہنواز دھانی نے اپنے خواب کے بارے میں بتادیا

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں اپنی عمدہ پرفارمنس سے خود کو منوانے والے ملتان سلطان کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے اپنے خواب کے بارے میں بتادیا۔

جیو نیوز کے پروگرام’نیاپاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہنواز دھانی نے کہا کہ سینئر پلیئرز کے ساتھ کھیلنے کے دوران بہت کچھ سیکھا،  میرا بھی خواب ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلوں۔

ملتان سلطان کے شاہنواز دھانی کی والدہ نے جیو نیوز سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ بہت خوشی ہو رہی ہے، پورا سندھ خوش ہے۔

شاہنواز دھانی نے کہا کہ سندھ  کے لوگوں نے جس طرح میرا استقبال کیا وہ میرے لیے قابل فخر ہے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ بچپن سے کرکٹ کھیلتا رہا ہوں، میرے والدین نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.