بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب، فائزر ویکسین لگوانے والوں کیلئے پالیسی جاری

محکمہ صحت پنجاب نے کورونا سے تحفظ فراہم کرتی فائزر ویکسین لگوانے والوں کےلیے پالیسی جاری کردی۔

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق فائزر 26 جولائی تک بیرون ملک سفر کرنے والوں کو لگائی جائے گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی )کی جانب سے فائزر ویکسین کی گائیڈ لائنز جاری کردی گئی ہیں جس کے مطابق کورونا مریضوں اور بخار میں مبتلا افراد کو بھی فائزر نہیں لگائی جاسکے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ دل، گردے، جگر اورسانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو فائزر ویکسین لگےگی۔

فائزر ویکسین لگوانے کے خواہشمند بیرون ملک جانے والے افراد کو  اپنے ساتھ ویکسین سینٹر ویزہ، کنفرم ٹکٹ اور پاسپورٹ لانا لازمی ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.