بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نواز اور شہباز شریف کے کزن انتقال کرگئے

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کے کزن صنعتکار میاں طارق شفیع انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق میاں طارق شفیع کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوا۔

طارق شفیع کی انتقال کی خبر سُن کر شہباز شریف اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ میاں طارق شفیع سینئر لیگی رہنما سہیل ضیاء بٹ کے بہنوئی تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.