بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محکمہ صحت اسلام آباد کی کورونا کیسز کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

محکمہ صحت اسلام آباد نے کورونا وائرس کیسز کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ ڈی ایچ او کے مطابق  ہفتہ وار مثبت کیسز کی شرح، تیسری لہر میں کم ترین سطح پر ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد ضعیم ضیا کا کہنا ہے کہ آج ختم ہونے والے ہفتے کورونا مثبت کیسز کی مجموعی شرح 0.9 فی رہی ہے، ایک ہفتے کے دوران 221 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

 ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.01 فی صد تھی، 14 سے 20 جون کے دوران 245 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

ضعیم ضیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں کورونا کے 37 کیس رپورٹ ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.