بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: شہریوں کا اتوار کی پکنک کیلئے سمندر کا رخ

کراچی میں جب سے ساحل پر جانے کی پابندی ختم ہوئی ہے، شہریوں کی بڑی تعداد ہر اتوار کو پکنک منانے کیلئے سمندر کا رخ کررہی ہے۔

آج بھی ساحلوں پر تل دھرنے کو جگہ نہ رہی، موج مستی کے ساتھ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی بھی خوب کی گئی۔

نیلا گگن، صاف پانی، تیز ٹھنڈی ہوا اور ٹھاٹے مارتا سمندر، یہ ہاکس بے اور سینڈزپٹ کے نظارے ہیں، جہاں پکنک منانے کیلئے عوام امنڈ آئے۔

رش اتنا کے دور تک نظر دوڑائیں لوگ ہی لوگ نظر آئے، کوئی آتی تیز لہر میں ڈائیونگ کے جوہر دکھاتا رہا تو کوئی ریت پر بیٹھ پر کر ٹھنڈی لہروں سے محظوظ ہوتا دکھائی دیا۔

اتنے رش میں اونٹ بانوں کے بھی مزے ہوگئے، بچے تو اونٹ کی سواری کرکے خوش نظر آئے۔

شہریوں نے ہلہ گلہ اور مزے تو خوب کئے لیکن اس موج مستی میں کورونا ایس کو پیز کی خلاف ورزی بھی خوب ہوئی، نا ہی کوئی ماسک اور ناہی کوئی سماجی فاصلہ کا خیال رکھا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.