بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان میں کورونا سے مزید 23 مریض انتقال کرگئے

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 901 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 23 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 347 مریض شفایاب ہو گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 02 فیصد رہی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 211 ہو گئی ہے جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 54 ہزار 743 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 32 ہزار 241 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 941 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کُل 9 لاکھ 291 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 544 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 44 لاکھ 16 ہزار 394 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 90 ہزار 577 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 47 لاکھ 93 ہزار 793 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 45 ہزار 796 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 721 ہو چکی ہیں۔

این سی او سی کے مطابق  سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 35 ہزار 555 ہو چکی ہے جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 410 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 628 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 304 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار 565 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 776 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 27 ہزار 3 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 307 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 20 ہزار 212 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 582 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 984 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 111 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

واضح رہے کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے، ملک میں کورونا سے اموات میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

You might also like

Comments are closed.