وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی ربیع کی فصل کو بری طرح متاثر کر سکتی ہے۔
اسلام آباد میں وزیر اعظم کی زیر صدارت کھاد کی طلب و رسد سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی ربیع کی فضل کو بری طرح متاثر کرسکتی ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کسانوں کے لیے کھاد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں سے رعایت نہ برتی جائے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ کسان پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار کسان دوست پالیسیاں متعارف کرائی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے، ملک میں اشیائے ضروریہ کی کوئی کمی نہیں۔
اس موقع پر عمران خان نے یوریا کی قلت سے متعلق افواہوں کے خاتمے کے لیے عوامی آگاہی مہم چلانے کی ہدایت بھی کی۔
Comments are closed.