بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت اور وزیراعظم کہیں نہیں جارہے، گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب متفق

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گورنر چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی ہے۔

گونر ہاؤس لاہور میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب نے اتفاق کیا کہ حکومت اور وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جارہے ہیں۔

انہوں نے دوران ملاقات صوبے میں عوامی ترقی اور خوشحالی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو مزید تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

گورنر پنجاب نے صوبے میں انصاف کارڈ کی فراہمی پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین ہر معاملے پر پوائنٹ اسکورنگ نہ کریں، مارچ 2022 اور مارچ 2023 بھی گزر جائے گا، مگر حکومت قائم رہے گی۔

چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ صحت انصاف کارڈ سمیت ہر منصوبے کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کو فروغ دینے والی اپوزیشن کا ایجنڈا کرپشن بچاؤ ہے، اپوزیشن کی کہانی ختم ہوچکی۔

گورنر پنجاب نے یہ بھی کہا کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، 2023 سے پہلے الیکشن کا خواب دیکھنے والے بس خواب ہی دیکھیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.