بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی سمیت سندھ میں ماسک کو ’ناں‘ کہا جانے لگا، صوبائی وزیر صحت

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے تسلیم کرلیا کہ کراچی سمیت سندھ میں لوگ ماسک کو ’ناں‘ کرنے لگے ہیں۔

ایک بیان میں عذرا پیچوہو نے کہا کہ کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافے کی وجہ یہ ہے کہ لوگ ایس او پیز کو مکمل طور پر نظر انداز کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام شہریوں کے ماسک پہننے پر سختی سے عمل کروایا جائے گا۔

صوبائی وزیر صحت نے یہ بھی کہا کہ شاپنگ مالز، شادی ہالز پر ویکسینیشن کارڈ کے بغیر داخلہ منع ہوگا، عمل نہ کرنے والوں کےخلاف کارروائی کی جائےگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر اہلکاروں کےلیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا جائے گا۔

عذرا پیچوہو نے کہا کہ گھریلو خواتین کی ویکسین کے لیے مائیکرو پلان بنایا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ وزارت صحت سندھ نے گھر گھر جا کر ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.