بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پشاور میں گھر کی چھت گرنے سے ماں سمیت 4 بیٹیاں جاں بحق

پشاور میں گھر کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر ماں سمیت 4 بیٹاں جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

افسوس ناک حادثہ انقلاب کالونی تہکال میں پیش آیا جہاں بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی۔ گھر کی چھت بارشوں کے باعث خستہ حال تھی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ رات کے آخری پہر پیش آیا، حادثے میں 5 خواتین اور 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

حال ہی میں موسم سرما کی پہلی شدید بارش میں مختلف واقوات میں مکانوں کی چھت گرنے سے درجنوں افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

 

You might also like

Comments are closed.