بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کو نااہل قرار دینے کی درخواست خارج

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست کو خارج کر دیا۔

ذرائع ابالغ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے لکی مروت کے رہائشی فدا اللہ کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا تھا ان کے 16 ارکان قومی اسمبلی بکے، شیخ رشید نے بھی عمران خان کے بیان کی تصدیق کی تھی۔

درخواست گزار نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے عمران خان نیازی کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے ریماکس میں کہا کہ اپنے حلقے کے ارکان سے کہیں کہ وہ اس متعلق پٹیشن دائر کریں۔

عدالت نے شہری کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

You might also like

Comments are closed.