وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ حزب اختلاف سے تعلق رکھنےوالے دو اراکین صوبائی اسمبلی اور بلوچستان عوامی پارٹی میں سے کچھ مایوس اور خفا افراد ترقیاتی فنڈز پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ میں وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہناتھا کہ حزب اختلاف کے ان دو اراکین اسمبلی اور ان کی پارٹی کے ناراض ارکان کے بھتہ خوری اور لوٹ مار کے منصوبے ہیں، تاہم انشاء اللہ وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ کا یہ بھی کہناتھا کہ صوبائی اور وفاقی بجٹس میں سخت محنت کے بعد ہم نے لوگوں کے لیے ان فنڈز کا حصول ممکن بنایا ہے۔
وزیراعلیٰ نے اپنے ٹوئٹ میں ترقیاتی منصوبوں کی کاپیاں بھی شیئر کی ہیں۔
Comments are closed.