جمعرات2؍شعبان المعظم 1444ھ23؍فروری 2023ء

کپل دیو نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی فٹنس سے متعلق سخت بات کردی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو نے موجودہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی فٹنس پر سخت بات کردی۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فٹ ہونا بہت ضروری ہے اور ایک کپتان کے لیے تو یہ زیادہ ضروری ہے، اگر آپ فٹ نہیں ہیں تو یہ شرم کی بات ہے۔

کپل دیو نے کہا کہ روہت شرما کو اپنی فٹنس پر محنت کرنے کی ضرورت ہے، وہ اچھے بیٹر ہیں لیکن جب آپ ان کی فٹنس پر بات کرتے ہیں تو ان کا وزن تھوڑا زیادہ لگتا ہے کم از کم ٹی وی پر تو ایسا ہے۔

سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ کسی کو ٹی وی پر اور پھر اصل زندگی میں دیکھنا الگ بات ہے۔

آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ روہت اچھا کھلاڑی اور اچھا کپتان ہے لیکن انہیں فٹ ہونے کی ضرورت ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کپل دیو نے فوراً ہی ویرات کوہلی کی مثال بھی دی اور کہا کہ جب بھی آپ کوہلی کو دیکھتے ہیں  تو ان کی فٹنس کی تعریف کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.