جمعرات2؍شعبان المعظم 1444ھ23؍فروری 2023ء

وسیم اکرم کے غصے پر شنیرا بھی حیران

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کی ایک اور شکست پر وسیم اکرم اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے، جس پر ان کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی حیران ہو گئیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وسیم اکرم ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے خلاف شکست پر شدید غصے میں آ گئے تھے۔

وسیم اکرم نے میدان میں ہی اپنے غصے کا اظہار کیا، انہوں نے پہلے اپنا سر پکڑا اور پھر سامنے موجود کرسی پر زوردار لات بھی ماری۔

سابق کپتان کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی اپنے شوہر کا غصہ دیکھ کر حیران ہو گئی ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کی مسلسل شکستوں پر سابق کرکٹر وسیم اکرم اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شنیرا اکرم نے وسیم اکرم کے غصے والی ویڈیو پر حیرانی والا ایموجی شیئر کیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کے دوران کراچی کنگز اب تک 5 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے اُسے 4 میں شکست ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.