جمعرات2؍شعبان المعظم 1444ھ23؍فروری 2023ء

گلگت بلتستان کی نورِ ماہ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

بلند و بالا پہاڑ، بہتے ہوئے دریا اور سبزہ زار وادی ہنزہ ، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی نورِ ماہ ریحان کے پکے سُروں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مختلف گانوں کو اپنی آواز میں ریکارڈ کرکے شیئر کرنے والی نورِ ماہ ریحان کو گانوں کا بہت شوق ہے، اس شوق کی تکمیل کے لئے کچھ عرصہ قبل بھارتی گانے ’ان آنکھوں کی مستی‘ کی ویڈیو شیئر کی تو اس نے ہر ایک سننے والے کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

نورِ ماہ ریحان کے مطابق انہیں اندازہ نہیں تھا کہ جب وہ آئس ہاکی کھیلنے کے دوران اس گانے کو ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کریں گی تو یہ لوگوں کو اتنا پسند آئے گا۔

واضح رہے کہ نور ماہ گیارہویں جماعت کی طالبہ ہیں اور قومی سطح پر آئس ہاکی بھی کھیلتی ہیں اور ان کی ٹیم نے رواں برس پہلی بار نیشنل چیمپیئن شپ اپنے نام کی، یہ وہی وقت تھا جس دوران وقفے میں دستوں کے ہمراہ محضوظ ہونے کے لئے نور ماہ نے مذکورہ گانے کی ویڈیو ریکارڈ کرکے شیئر کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.