جمعرات2؍شعبان المعظم 1444ھ23؍فروری 2023ء

عمران خان کی حکمتِ عملی انہیں بعد میں سمجھ آتی ہے: شوکت یوسفزئی

پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے رہنما شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکمتِ عملی کامیاب ہوتی ہے جو انہیں بعد میں سمجھ آتی ہے۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں یہ بات پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسف زئی نے پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے حوالے سے گفتگو کے دوران کہی۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک کا معاشی سسٹم فیل ہو چکا ہے، آئین اور قانون کی حکمرانی کے بغیر مشکلات ہوں گی، ہم حکومت سے کہتے ہیں کہ سب کو جیل کے اندر ڈالیں۔

وزیر محنت خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت پی ٹی آئی کی شکست پر کہا کہ پہلے مرحلے میں انتخابات کے نتائج پر غلطیاں،خامیاں ٹھیک کرنےکی کوشش کریں گے۔

رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسف زئی نے مزید کہا کہ حکمتِ عملی کے تحت ان پر پریشر ڈالیں گے، آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ مشکل وقت میں پی ٹی آئی عوام کے ساتھ کھڑی ہے، یہ بہانہ نہیں چل سکتاکہ حالات خراب ہیں الیکشن نہیں ہو سکتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.