جمعرات2؍شعبان المعظم 1444ھ23؍فروری 2023ء

جنوبی افریقی خاتون کرکٹر پریس کانفرنس کے دوران گھبرا گئیں

جنوبی افریقا کی خواتین کرکٹ ٹیم کی اوپنر بیٹر لورا وولوارڈٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران پریشان اور گھبرا گئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے آن لائن جنوبی افریقی کرکٹر سے سوال پوچھا۔

اس دوران خاتون کرکٹر صحافی کی آواز کو سنتے ہوئے اسے ڈھونڈنے کی کوشش کرتی رہیں۔

کچھ وقت تک صحافی کا سوال سننے کے بعد انہوں نے پاس ہی موجود ایک شخص سے پوچھا بھی کہ یہ کہاں ہے۔

اس حوالے سے آئی سی سی نے بھی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صحافی خاتون بیٹر سے پوچھتا ہے کہ آپ مجھے سن سکتی ہیں جس پر وہ کہتی ہیں کہ مجھے نہیں پتا کہ آپ کہاں ہیں۔

واضح رہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل کل انگلینڈ اور جنوبی افریقاکے درمیان کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.