کویڈ 19کے پھیلاؤ کے خطرات کے پیشِ نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ایئر پورٹس پر اقدامات شروع کر دیے۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق این سی او سی کی ہدایات کے مطابق ایئر پورٹس پر جراثیم کش اسپرے جاری ہے۔
ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ تمام ایئر پورٹس کے آمد اور امیگریشن ہالوں میں ڈس انفیکشن اسپرے کیا جا رہا ہے۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا ہے کہ بالخصوص بین الاقوامی پروازوں کے بعد ڈس انفیکشن کے عمل کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
ترجمان سی اے اے کا مزید کہنا ہے کہ ایئر پورٹس کے تمام لاؤنجز اور کنکورس ایریا میں بھی ڈس انفیکشن کا عمل جاری ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایئر پورٹس پر بین الاقوامی فلائٹس کی آمد کے بعد 2 فیصد مسافروں کی رینڈم سیمپلنگ بھی جاری ہے۔
Comments are closed.