کویت نے یکم جون سے ایئر پورٹ ٹیکس کے نفاذ کا اعلان کردیا۔
ڈائریکٹرمحکمہ شہری ہوابازی کے مطابق ایئرپورٹ پر مسافروں کو فراہم کردہ خدمات کے عوض فیس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایئرپورٹ سروس کےنام سےفیس ٹکٹ کی قیمت میں شامل ہوگی۔ کویت سےجانےوالےمسافرسے3دینارٹیکس لیاجائےگا جب کہ کویت آنے والے مسافر سے2 دینارٹیکس لیاجائےگا۔
حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کے بعد صورتحال میں ایئرپورٹ پر سروسز میں اضافہ ہوا ہے، انٹرنیشنل پروازوں کے مسافروں کے لیے وبا کے تناظر میں اضافی سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔
کویتی حکام نے کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ آنے والے مسافروں کے لیے ایک اور شرط عائد کر دی ہے۔مسافروں کے پی آر سی ٹیسٹ یونائیٹڈ ہیلتھ پروگرام سے منسلک لیبارٹریز سے کروائے جائیں گے۔
یہ فیصلہ پی سی آر ٹیسٹ مشکوک ہونے پر کیا گیا ہے۔ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے پی سی آر منفی ٹیسٹ ہونے کے باوجود ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے دوران متعدد افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔
The post کویت میں مسافروں پر نئے ٹیکس کے ساتھ ایک اور شرط عائد appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.