
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے افغانستان کے خلاف بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی سنچری پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے ایشیا کپ 2022 کے میچ میں افغانستان کے خلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 61 گیندوں پر ناقابل شکست 122 رنز بنائے۔
ویرات کوہلی کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ عظیم کھلاڑی واپس آگیا ہے۔
ایشیا کپ 2022 میں افغانستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کیریئر کی پہلی سنچری بنائی۔
ویرات کوہلی نے 12 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 122 رنز بناکر اپنی ٹیم کا اسکور مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 212 تک پہنچایا۔
Comments are closed.