بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دادو شہر اور گردونواح میں سیلاب کا خطرہ

دادو شہر اور گردونواح میں سیلاب کا خطرہ ہے، شہر کی پہلی ڈیفنس لائن چک پل ٹوٹنے کے بعد شہر کو بچانے کے لیے پلان بی پر عمل درآمد شروع کردیا گیا۔

پلان بی کے تحت بائی پاس روڈ پر بُرڑا نہر کے پشتوں پر رنگ بند کی تعمیر کا عمل جاری ہے، بھاری مشینوں کے ذریعے مٹی لاد کر رنگ بند کو 15 فٹ تک اونچا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق منچھر جھیل کا ریلا دادو کا رنگ بند عبور کرگیا ہے، پانی میں گھرے لوگوں نے محفوظ مقامات پر نقل مکانی شروع کردی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کی چیف انٹرنیشنل نامہ نگار کلیریسا وارڈ کا کہنا ہے کہ سیلاب میں نہ کہیں امدادی کارکن دکھائی دے رہے ہیں اور نہ ہی ان لوگوں کو امداد مل رہی ہے، لوگوں کے پاس ایک وقت کی روٹی بھی نہیں ہے۔

خطرے کی وجہ سے ڈسٹرکٹ جیل دادو کے قیدیوں کو حیدرآباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بھان سعید آباد کے گرڈ اسٹیشن میں بھی پانی داخل ہونے سے بجلی بند کردی گئی۔ منچھر جھیل میں مختلف مقامات پر کٹ لگانے سے دریائے سندھ میں پانی کا اخراج ڈیڑھ لاکھ کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.