بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پشاور: فائرنگ سے 4 خواجہ سرا زخمی

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 خواجہ سرا زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پشاور کے کبوتر چوک پر ملزمان کی جانب سے فائرنگ کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 خواجہ سرا زخمی ہوئے ہیں۔

زخمی خواجہ سراؤں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور انہیں گرفتار کرنے کی کوشش جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.