بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوہلی کا رائل چیلنجرز بنگلور کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے متحدہ عرب امارات میں جاری انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) کے رواں سیزن کے بعد اپنی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کم ترین اننگز میں 12 ون ڈے سنچریاں اسکور کر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

رائل چیلنجرز بنگلور کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ویرات کوہلی کا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا جس میں انہوں نے آر سی بی کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ آئی پی ایل کے آئندہ ایڈیشن کیلئے اپنی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان کے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔

ویرات کوہلی نے ایک ویڈیو پیغام میں فرنچائز کا اُن پر اعتماد کرنے کے لیے  شکریہ بھی ادا کیا۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کنگز الیون پنجاب کیخلاف شکست کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی پر سلو اور ریٹ کیلئے 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔

32 سالہ ویرات کوہلی نے حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2021 کے بعد ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی چھوڑنےکا بھی اعلان کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.