بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کیا 40 بسوں سے کراچی کے مسائل حل ہوسکیں گے؟، شاہد خاقان

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ گرین لائن منصوبہ نواز شریف کا سندھ کے لئے تحفہ تھا، کیا 40 بسوں سے کراچی کے مسائل حل ہوسکیں گے؟

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما نون لیگ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ روڈ نیٹ ورک بنا دیا لیکن تین سال ہوگئے بسیں نہیں آسکیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایک کے بعد ایک ٹینڈرز منسوخ ہو رہے ہیں معلوم کرلیں کون پیسے مانگ رہا ہے۔

کراچی کے گرین لائن بس منصوبے کے لیے بسوں سے لدا جہاز پاکستان پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے منصوبے مکمل کرنا تو دور کوئی منصوبے شروع نہیں کئے، یہ نواز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر خوش ہوجاتے ہیں۔

رہنما نون لیگ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے خوش رہیں، پورا پاکستان جانتا ہے یہ منصوبے کس کے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے کوئی ایک منصوبہ دکھا دیں جو انہوں نے شروع کیا ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.