hot asia girls who will understand me online dating overseas baby lips philippines tina ting

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کے تحائف کی تفصیلات دینے کا حکم ہائیکورٹ میں چیلنج

کابینہ ڈویژن نے شہری کو وزیراعظم عمران خان کے تحائف کی تفصیلات دینے کا انفارمیشن کمیشن آف پاکستان کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کابینہ ڈویژن کی درخواست کی سماعت کی ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عتیق الرحمٰن صدیقی عدالت میں پیش ہوئے۔

کابینہ ڈویژن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا کہ سربراہان مملکت کے درمیان تحائف کا تبادلہ بین الریاستی تعلقات کا عکاس ہوتا ہے، ایسے تحائف کی تفصیل کے اجراء سے میڈیا ہائپ اور غیر ضروری خبریں پھیلیں گی۔

درخواست میں کابینہ ڈویژن نے مزید کہا کہ بے بنیاد خبریں پھیلنے سے مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات متاثر، ملکی وقار مجروح ہوگا۔

وفاقی حکومت نےعمران خان کو بطور وزیراعظم ملنے والے تحائف کو کلاسیفائیڈ قرار دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن اور شہری ابرار خالد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.